رسولِ پاک کے سارے صحابہ شان والے ہیں
ہدایت کے وہ ہیں تارے صحابہ شان والے ہیں
احد والے بدر والے وہ اول و آخریں سارے
خدا کو ہیں سبھی پیارے صحابہ شان والے ہیں
نبی نے دنیا میں جن کو بشارت دی ہے جنت کی
وہ در والے وہ گھر والے صحابہ شان والے ہیں
مہاجر ہوں یا انصاری ہے سب سے وعدۂ حسْنٰىؕ
وہ ہیں رب کی رضا والے صحابہ شان والے ہیں
خدا راضی ہوا ان پر کیا جنت کا وعدہ بھی
وہ سارے ہی شجر والے صحابہ شان والے ہیں
عتیق اپنے نبی کے ہر صحابی پر فدا رہنا
نبی کو ہیں سبھی پیارے صحابہ شان والے ہیں

7