| کتنی چاہت سے رکھی ہو گی آبائی گھر کی ہر اینٹ |
| سب یادیں، جائیدادیں چڑھ گئی سیاست کی بھینٹ |
| کیسی آزادی، کہاں کا جشن مناتے ہیں |
| دورِ ہجرت میں ہزاروں لاشے بے گور و کفن رہ جاتے ہیں |
| جب بھی آتا ہے ماہ اگست یاد دلاتا ہے ہر بار |
| ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزتیں ہوئیں تھیں تارتار |
| لمحوں میں چھوٹ گئے تھے گھر، ویران ہوا تھا حال |
| ہر اک دیوار و در پہ دکھ تھا اور زوال |
| اجداد نے آزاد وطن کے لئے جو دی تھی قربانی |
| نئی نسل کو ان واقعات کی کروانی ہو گی یاددہانی |
معلومات