راہ گیروں کو یہ امکان کہاں ہوتا ہے |
راستہ کوئی بھی آسان کہاں ہوتا ہے |
ابن آدم تو نظر آتا ہے بستی بستی |
کچھ پتہ کیجیے کہ انسان کہاں ہوتا ہے |
آندھیاں دیکھی ہیں سیلاب و تلاطم دیکھے |
دل کے اندر ہے جو طوفان کہاں ہوتا ہے |
دیش پر جان لٹا دینگے فقط کہتا ہے |
رہنما کوئی بھی قربان کہاں ہوتا ہے |
نام مسلم ہے سو اسلام میں داخل کہۓ |
ہر بشرصاحب ایمان کہاں ہوتا ہے |
وقت کی قید جدا ہونا پڑے گا ورنہ |
میری خواہش مرا ارمان کہاں ہوتا ہے |
کس کا گھر ٹوٹے گا کل دیکھۓ ازہر صاحب |
اب تو نوٹس کوئی اعلان کہاں ہوتا ہے |
معلومات