| تجھ سے ملنے کے بہانے ڈھونڈوں |
| کھو چکے جو وہ زمانے ڈھونڈوں |
| میری آنکھوں میں بسے تھے جو سب |
| ٹوٹے وہ خواب سہانے ڈھونڈوں |
| لمحے وہ قرب کے ہیں کھو گئے سب |
| گزرے وہ وقت پرانے ڈھونڈوں |
| تیری آغوش ترے وصل کی شب |
| چھپ گئے جو وہ خزانے ڈھونڈوں |
| فقط اک خواہشِ بےنام لے کر |
| کیا یہاں اب میں نجانے ڈھونڈوں |
| اے ہمایوں ترے ٹوٹے سپنے |
| میں تو وہ خواب سہانے ڈھونڈوں |
| ہمایوں |
معلومات