خوش نِہاد و خوش مزاج و خوش خصیل
آبروئے مُلک و دیں طارق جمیل
کوثر و تسنیم میں دُھلتی زباں
لفظ و معنی کا جہانِ سلسبیل
ربّ اعلیٰ کی ثنائے بے مثال
الطویل و الطویل و الطّویل
مِدحتِ خیرالوری میں چاشنی
اُمّتِ مرحوم میں بانگِ رحیل
یا کلامِ پاک سے نصِّ صریح
یا صِحاحِ سِتّہ سے پختہ دلیل
ہر بیاں قرآن و سُنّت کی زباں
جیسے کعبے میں صدائے جبرائیل
کفر کی قحبہ گری میں زلزلے
شرک و گمراہی میں صُورِ اسرافیل
ایستادہ اس طرح پیر و جواں
جیسے صحرا میں نخیل اندر نخیل
کس قدر خوش بخت ہیں وہ والدین
جن کو خالق نے دیا بطلِ جلیل
کون ہے امید تیری کیا بساط
خامہ فرسائی طویل عملاً قلیل

0
19