نام احمد اور محمد مصطفیٰ ہے آپ کا
ذکر عالی شان رب نے کر دیا ہے آپ کا
جس میں سچ اور جھوٹ بالکل صاف آتا ہے نظر
کچھ بھی کہہ لے یہ زمانہ آئینہ ہے آپ کا
تیرگی تھی کفر تھا اور شرک و بدعت ہر طرف
روشنی ایسے میں کرنا حوصلہ ہے آپ کا
لے چلے تشریف آقا ساتھ میں جبرئیل کے
منتظر سارا ہجوم انبیا ہے آپ کا
انبیاکے معجزے تو ہوتے تھے جیون تلک
جو قیامت تک ہے باقی معجزہ ہے آپ کا
آج معافی دوں گا سب کو بھائی یوسف کی طرح
خوبصورت کس قدر اعلانیہ ہے آپ کا
کامیابی چاہیے گر آپ کو ازہر میاں
راستہ چنیۓ وہی جو راستہ ہے آپ کا

0
28