مرے نبی کی ہے مجھ پہ واللہ نگاہِ لطف و عطا مسلسل
نبی کے در سے علیل دل کو یوں مل رہی ہے شفا مسلسل
قصیدے رحمت کے ہیں لبوں پر مدینے سے جو بھی آ رہےہیں
نبی کے در سے یوں جھولیاں بھر کے آ رہے ہیں گدا مسلسل
مدینے جانے کی آرزو میں یہ دل تڑپتا ہے روز میرا
بلائیں گے وہ ضرور تجھ کو تو دل سے کر التجا مسلسل
رسولِ اکرم سے عشق ہی تو صراط حق ہے یقین رکھنا
دعا ہے تجھ سے اے میرے مالک تو راہ حق پر چلا مسلسل
ذلیل ہے وہ شریر ٹولہ جو روز فتنے اٹھا رہا ہے
یہی تو ہے بد نصیب طبقہ جو کر رہا ہے خطا مسلسل
عتیق جنت کے وارثوں سے الجھ کے جنت نہ جائیں گے وہ
جلیں گے دوزخ کی آگ میں وہ ملے گی ان کو سزا مسلسل

17