دل مرا مسکین و غمگیں جان ہے |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
تیرے در پر خستہ جاں حاضر ہوا |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
نفس و شیطاں نے دبایا مجھ کو ہے |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
عشق میں اپنے فنا کر دو شہا |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
اذنِ طابہ کا مجھے مل جائے اب |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
نور کو اپنا بھی کہہ دو اب شہا |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
دل جدائی کے سبب غمگین ہے |
اے مرے محبوب مجھ پر ہو کرم |
بارگاہِ حبیب میں روضے پاک کے سامنے بیٹھ کر لکھا |
15 شعبان المعظم 1444ھ |
8 مارچ 2023 |
معلومات