سب بزرگوں کی ہی دعائوں کا یہ نتیجہ ہوا
بھا نجا مربی بنا ڈاکٹر بھتیجا ہوا
ان کی کامیابیوں کی علمی گرمی سے تو جناب
جسم اور روح کا بھی میرے دور پالا ہوا
عبدالمقیت جی شاہد ملے مجھے تو لگا
آسماں سے کوئی یہ تو ہے ستارہ اترا ہوا
ڈاکٹر کی ھان سے ملا تو یہ میرے دل نے کہا
ہے حسیں گلاب یہ خونِ جگر سے سینچا ہوا
فاری و غزالہ و مٹھو وجیہہ کو لگے ہے
اللہ کے ہی فضل سے رنگِ سماں بھی بدلا ہوا
یہ ہی تو دعا ہے حسن اور شگفتہ حسن کی بھی
اور بہت سے پیدا ہوں جیسا حسیں یہ جوڑا ہوا

0
39