بارش میں بھیگ کر میں بیمار ہو گیا |
سویا جو رات تیرا دیدار ہو گیا |
تصویرِ یار آئی نظروں کے سامنے |
تصویر دیکھ کر میں سرشار ہو گیا |
آ جاؤ جانِ جاناں ، میں ہوں ترا دوانہ |
بن تیرے میرا جینا دشوار ہو گیا |
مسکان آئی جس دم لب پر تمہاری جاناں |
تاریک چشم اس دم ضوبار ہو گیا |
اشعارِ سامیؔ پڑھ کر کہتے ہیں لوگ یہ |
لگتا ہے عشق سے یہ دوچار ہو گیا |
معلومات