ناز و فخر سے کہتے ہم حسین والے ہیں |
کام حق سدا کرتے ہم حسین والے ہیں |
ہاتھ باطلوں کے ہم ہاتھ میں نہیں دیں گے |
راہ حق پہ ہی چلتے ہم حسین والے ہیں |
مال و جاں نچھاور ہے دین مصطفی پر سب |
دین کے لئے لڑتے ہم حسین والے ہیں |
پیروی کبھی اپنے نفس کی نہیں کرتے |
درد ہنس کے ہم سہتے ہم حسین والے ہیں |
غم نہ اپنے پیاروں کو کھونے کا ہوا ہرگز |
جام صبر کا پیتے ہم حسین والے ہیں |
ظلمتیں مٹانے کا عزم دل میں راسخ ہے |
شرک و کفر سے لڑتے ہم حسین والے ہیں |
اہل بیت سے ناصؔر بے پناہ الفت ہے |
دم حسین کا بھرتے ہم حسین والے ہیں |
معلومات