مئے حیات محبت مَلم کا قصہ ہے
خم و خمار و خمیدا خضم کا قصہ ہے
حیات ہفت کی حد پر ہماری ہمت ہے
نضا کی نکہتِ نازک ندم کا قصہ ہے
جہاں جہنم و جیون میں فرق کچھ نہ بھی ہو
اسی دیار دریدہ دُہم کا قصہ ہے
کمالِ ہستی انساں کا فلسفہ سمجھو
زباں زمین زمان و زعم کا قصہ ہے
خدا، خدا کی خدائی میں خود سری کے لیے
صلات و صوم سے بہتر صنم کا قصہ ہے
حیات سوئے ہلاقت ہے گام زن حیدر
تمہاری سوچ پہ صادر صنم کا قصہ ہے

0
7