جو اک ہو گیا ہے تیرا اور میرا دل
محبت بھرا ہو گیا با خدا دل
محب کا ہے یا یہ ہے محبوب کا دل
تیرا دل میرا دل، میرا دل تیرا دل
ترے دل سے میرا دھڑکنے لگا دل
مرا دل ہے تیرا دھڑکتا ہوا دل
فنا کر کے دوئی ہے یک بن گیا دل
محبت کا ہوتا ہے بس ایک سا دل
ہوئے ہیں محبت میں جب کہ فنا دل
نہیں ایک دوجے سے ہوتے جدا دل
تو دونوں کا ہے یا کہ ہے ایک کا دل
بتا دل بتا دل بتا دل بتا دل
فنا کر ذکی، اُس کا، خود سا بنا دل
"اگر لا سکے گا کوئی اِک نیا دل"

0
87