جس ذات نے ہر چہ مہ اُس پار لگانا ہے
اس محسنِ ہستی کا ہر آن ترانہ ہے
سب بھیجیں درود اُن پر جو حکم ہے مولا کا
وہ ساقیِ کوثر ہی مختار یگانہ ہے
ارفع ہیں جہانوں میں رتبے ہیں جو سرور کے
امت کو نبی نے ہی اُس پار لے جانا ہے
مختار ہیں ہستی کے دلدار نبی میرے
اس اعلیٰ حقیقت کا شاہد یہ زمانہ ہے
ہیں نورِ مبیں ہادی قرآن کے حامل بھی
قرآن میں ہو دیکھیں کِیا ذکر سہانہ ہے
پہچان ملی اُن سے جس خالقِ ہستی کی
یہ غور سے خود سوچیں جو قُل سے بتانا ہے
محمود نبی اللہ دلبر ہیں جہانوں کے
کونین کے سرور کا ہر آن زمانہ ہے

0
3