حسانؔ کی زبان پہ مدحت ہے آپﷺ کی
دل میں ہے عشق آپﷺ کا عظمت ہے آپ ﷺ کی
کُل عالمین کے لیے رحمت ہیں آپﷺ اور
جو کچھ یہاں ہے حسنِ عنایت ہے آپﷺ کی
صادق، امین کہتے ہیں اہلِ عرب انہیں
کفار کے دلوں میں بھی عظمت ہے آپﷺ کی
میرے نبیﷺ کے جیسا نبی کوئی اور نہیں
دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپﷺ کی
جیسے ہے فرض رب کی اطاعت اے مومنو!
ویسے ہی فرض ہم پہ اطاعت ہے آپﷺ کی
مولائے من! ہیں آپ نبی آخرالزماں
تا حشر میرے آقاؐ نبوت ہے آپﷺ کی
حسانؔ کوئی پوچھے جو دل میں ہے کیا بتا
کہہ دو کہ عشق آپﷺ کا الفت ہے آپﷺ کی

13