| مسیحا میں سمجھوں اسے یا لٹیرا |
| مجھے ہر طرح سے اسی نے ہے گھیرا |
| بھٹکتا رہا جن چراغوں کے پیچھے |
| ملا ان چراغوں سے ہر شب اندھیرا |
| مجھے چھوڑ کر تجھ کو جانا اگر تھا |
| تو پھر کیوں بسایا یہ گھر تو نے میرا |
| کٹی عمر ساری اسی پیش و پس میں |
| کبھی تو بنے گا اجالوں پہ ڈیرا |
| نظر کی تمنا کہ چومے جبیں کو |
| تبھی آگیا بیچ گیسو گھنیرا |
معلومات