سب سَماں ہے نور و نور |
ظلمتیں ہوتی ہیں دور |
رحمتوں کا ہے ظُہُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
سب چَمن ہے شادماں |
کِھل اُٹھی ہیں کلیاں |
باغباں کو ہے سَرور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
ہر زَباں یہ کہتی ہے |
اپنی قسمت چمکی ہے |
نکلا ہے ماہِ ظُہُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
آ گئے شاہِ شَہاںؐ |
بڑھ گئی شانِ جِناں |
خوش ہُوے حُور و قُصُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
سُن کر آمد کی خَبر |
جُھومتے ہیں سب بَشر |
قدسیوں کو ہے سَرور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
مالکِ کُل آ گئے |
کعبے کے بُت گِر پَڑے |
آج بدلے ہیں اُمُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
چل پَڑی نبضِ جَہاں |
سج گئے کون و مَکاں |
آج آئے ہیں حضورؐ |
آج آئے ہیں حضورؐ |
جانِ عالم آئے ہیں |
شانِ عالم آئے ہیں |
یعنی نورِ کوہِ طُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
نعت آقاؐ کی کَہو |
شکر مولا کا کَرو |
اور کَرو ایسا ضَرور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
یاخدا ہے التجا |
دل رَہے میرا سَدا |
عشقِ احمدؐ میں ہی چُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
مصطفی خیر الانامؐ |
یومِ آمد پر سَلام |
ہو گیا عالم طَہُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
تُو بھی شاہدؔ مانگ لے |
مغفرت اللہ سے |
لطفِ حق میں ہے وَفُور |
آج آئے ہیں حضورؐ |
معلومات