| امنگوں، مرادوں کو ہے ساتھ لایا |
| نیا سال آیا نیا سال آیا |
| دعا ہے کہ بیماریاں ختم ہوں اب |
| نئی سمت مل جائے، ہو عزم چھایا |
| نشہ، زعم سارا دھرا رہ گیا ہے |
| عذابِ الٰہی نے سب کو ڈرایا |
| قیامت سے پہلے قیامت کا منظر |
| یہ صغریٰ ہے تو کبریٰ کیا ہو خدایا |
| تغیر اگر زیست میں لائینگے ہم |
| زمانے کی بدلیگی تب ہی تو کایا |
| مصیبت، وبا سے نہیں کچھ ہے ڈرنا |
| رکھیں حوصلہ جو اسی نے ہے پایا |
| تمنا بھی ناصؔر ہے بیدار اب تک |
| ادھورے سے خوابوں کو پھر ہے بسایا |
معلومات