آپ سے گر نہ رابطہ ہوتا |
حال دل کا بہت بُرا ہوتا |
کاش مل جاتی یار کی تصویر |
کچھ نہ کچھ دل کو آسرا ہوتا |
تجھ کمر پر میں اک غزل لکھتا |
جس کا باریک قافیہ ہوتا |
شکر ہے چاند آسماں پر ہے |
ورنہ اس تل پہ مر مٹا ہوتا |
کاش جھونکا ہوا کا ہوتا میں |
زلف و رخسار چومتا ہوتا |
کتنا دل کش ہے پیرہن اس کا |
اور کھونٹی پہ گر ٹنگا ہوتا |
بخت آور میں جانتا خود کو |
تیرا صاحب اے صاحبہ ہوتا |
آرزو ہے گلابِ تازہ کی |
تیرے پیروں سا خوش نما ہوتا |
میرے بس میں نہیں ہے ہوتا تو |
تیرے کمرے کا آئنہ ہوتا |
سانولی ہو کے اتنی دلکش ہو |
اور گر رنگ دودھیا ہوتا |
لمحۂِ لمس کا قمر آسیؔ |
عمر بھر لب پہ ذائقہ ہوتا |
معلومات