ساون ساون یادیں برسیں |
چھم چھم چھن چھن یادیں برسیں |
صحرا صحرا بھٹکے بادل |
گلشن گلشن یادیں برسیں |
پل دو پل کی تھی یادیں ساری |
جیون جیون یادیں برسیں |
اترے اترے چہرے سارے |
درپن درپن یادیں برسیں |
بھیگے بھیگے آنچل آنچل |
چلمن چلمن یادیں برسیں |
دل ڈھلتے ہی چاند نکلتے ہی |
آنگن آنگن یادیں برسیں |
اس کے دامن میں کیا ہوگا |
جس کے دامن یادیں برسیں |
کیا پیاس لگے ایسے گھر میں |
برتن برتن یادیں برسیں |
میں تو ان کو بھولا نہیں ہوں |
پھر کس کارن یادیں برسیں |
اک لڑکی نے پہنا تھا آج |
ایسا کنگن یادیں برسیں |
معلومات