حدِ ایمان کی میزان ابو طالب ہے
ہاں رسولوں کا بھی ایمان ابو طالب ہے
ہاں ترے کام کو خالق الہ کا کام کہے
دین پر آپ کا احسان ابو طالب ہے
کیسے اس دین کی حرمت کوئی پامال کرے
اب بھی اس دین کا نگران ابو طالب ہے
جس کی آغوش میں محبوبِ خدا پلتے ہیں
دونوں عالم میں وہ سلطان ابو طالب ہے
جس کی تعظیم میں اُٹھتے ہیں رسولِ اعظم
بعدِ خالق وہی ذیشان ابو طالب ہے
ہاں جسے پڑھتا ہوں شفقت میں علی سے پہلے
وہی کلمہ وہی قرآن ابو طالب ہے

32