چلا چل مدینے چلا آ رہا ہوں |
گناہوں سے نادم ہوں گھبرا رہا ہوں |
بڑی دل میں لے کر امیدیں ہوں آیا |
ملے گا تجھے من کو بتلا رہا ہوں |
نبی جانِ رحمت سخی آل اُن کی |
درودوں کے کجرے لیے جا رہا ہوں |
نہیں ہوں میں قابل ثنائے نبی کے |
عقیدت کے جملے ہیں دہرا رہا ہوں |
کرائیں گے بخشش ہیں فیاض داتا |
یہ ہی چشمِ تر کو میں سمجھا رہا ہوں |
حزیں پر خدا را کرم کر دیں آقا |
یہ خالی ہے جھولی، جو میں لا رہا ہوں |
ہے محمود عاصی، ندا کر نہ جانے |
نظر ہو کریمی، میں گھبرا رہا ہوں |
معلومات