اصحاب ستارے ہیں یہ آقا نے بتایا
راضی ہے خدا ان پہ یہ قرآن میں آیا
صدیق محبت سے خلافت میں ہیں اول
آقا نے انہیں خود ہی بلافصل بنایا
فاروق نے بالا کیا ہے عدل کا پرچم
ہر ظلم پہ تلوار کو بے باک اٹھایا
عثمانؓ کی بخشش کی گواہی ہے کافی
قرآن کا نسخہ جو انہی ہاتھوں سے آیا
قرآن کی خدمت میں رہے پیش قدم وہ
دو بار نبی نے جنہیں داماد بنایا
حیدر تھے شجاعت کا وہ بے مثل کھلاڑی
اک ہاتھ سے خیبر کا درِ جہل اٹھایا
اسلام پہ آئی جونہی کربل کی مصیبت
سر دے کے نواسے نے ہے پھر دین بچایا
محمد اویس قرنی

0
4