کلو میں انڈا بکتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہے |
یا درجن آلو ہوتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
ذرا سا بارشں آتا ہے تو پانی آنے لگتا ہے |
زیادہ بارش آتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
اگر ہم جلسے کرتے ہیں تو بھڑکیں مار لیتے ہیں |
مگر جب کیس لگتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
مرا اک چاچو ہوتا ہے جو لندن میں ہی رہتا ہے |
پلٹنے جوں ہی لگتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
کوئی شوباز ہوتا تھا جو کہتا تھا گھسیٹوں گا |
مرے ابے سے ملتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
یہ جو عمراں نیازی ہے بڑا ہی ضدی بندہ ہے |
ہمارا نام لیتا ہے تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں |
معلومات