ایک اونچی اڑان سے پہلے
ہے زمیں آسمان سے پہلے
میں نے اس کا ہی بس پتہ پوچھا
جو بھی نکلا مکان سے پہلے
معذرت کر لی بعد میں اس نے
ہٹ گیا تھا بیان سے پہلے
اس نے پائی ہے بعد میں منزل
تیر نکلا کمان سے پہلے
میری پستی کا ہے سبب واحد
اٹھ نہ پایا اذان سے پہلے
رشک کرتا رہا ہے دریا پر
یہ سمندر افان سے پہلے
ختم ہوگی نہ زندگی ازہر
موت نکلے جہان سے پہلے

0
99