ختم ہے تجھ پر نبوت اے امام الانبیاء
تجھ پہ نازاں ہے رسالت اے امام الانبیاء
آپ سے بہتر طریقِ زندگی کوئی نہیں
بے مثل ہے تیری سیرت اے امام الانبیاء
ختم رب نے کر دیا ہر مرتبہ تجھ پر شہا
آپ کی یہ شان و شوکت اے امام الانبیاء
آپ کے دم سے ہے قائم یہ وجودِ کائنات
آپ ہیں الله کی رحمت اے امام الانبیاء
آپ کے دربار سے خالی نہیں آتا کوئی
اللہ اللہ یہ سخاوت اے امام الانبیاء
حشر کے دن آسرا میرا فقط ہیں آپ ہی
کیجئے میری شفاعت اے امام الانبیاء
یا رسول اللہ عتیقِ بے نوا پر ہو کرم
دین پر دو استقامت اے امام الانبیاء

0
13