عظیم سے عظیم تر رسول مل گیا
خدا کی بندگی کا اک اصول مل گیا
جہاں کی راحتیں سبھی اسے عطا ہوئیں
مرے نبی کو جب کوئی ملول مل گیا
خدا کی رحمتوں کا در درِ بتول ہے
شکر خدا کا ہے درِ بتول مل گیا
مرا نصیب آج پھر بلند ہو گیا
اک اور نعت پاک کا نزول مل گیا
عتیق مل گیا انہیں جمال زندگی
نبی کے شہر میں جسے دخول مل گیا

44