فاصلے جو ہوتے ہیں |
فاصلے ہی رہتے ہیں |
دوریاں جو ہوتی ہیں |
دوریاں ہی رہتی ہیں |
جسم پاس آنے سے |
فاصلے نہیں بٹتے |
فاصلے نہیں کٹتے |
فاصلے دلوں کے ہیں |
دوریاں ہیں روحوں کی |
دل جہاں ٹھہر جائیں |
جڑ جہاں پکڑ جائیں |
پھر کبھی نہیں چلتے |
فاصلے جو ہوتے ہیں |
فاصلے ہی رہتے ہیں |
معلومات