| ﷽ﷺ |
| توحید کے ساغر جو خوشیوں سے پلاتے ہیں |
| وہ ساقیِ کوثر ہیں کونین سجاتے ہیں |
| وحدت کے ملیں کاسے دلدار سے طالب کو |
| طاغوت کے جو نقشے ہستی سے مٹاتے ہیں |
| رحمت کے ابر اُن سے آتے ہیں غلاموں پر |
| اور بگڑے ہیں طالع جو سرکار بناتے ہیں |
| سلطان سخاوت کے جو جھولیاں بھرتے ہیں |
| ہو تار اگر داماں پیوند لگاتے ہیں |
| خیرات میں جنت دیں گھر فاقے دنوں سے ہیں |
| گر دیتے ہیں تلواریں کردار سکھاتے ہیں |
| ہیں رحمتِ عالم وہ حق دیتے ہیں حق یارو |
| ایثار سکھا کر وہ جنت میں لے جاتے ہیں |
| احسان ہیں آقا کے دارین میں ہر کس پر |
| وہ دیتے ہیں کشتی بھی خود پار لگاتے ہیں |
| نغماتِ کریمی میں الطاف کے باراں ہیں |
| امید کے جو دیپک ہر دل میں جگاتے ہیں |
| ہیں رہبرِ کامل وہ محمود جہانوں کے |
| رونق ہیں وہ ہستی کی دارین سجاتے ہیں |
معلومات