جا رہی ہو، تمھیں محبت ہے؟ |
یہ اگر سچ ہے، پھر اجازت ہے |
کچھ حقیقت، مجاز سے لے کر |
لوٹ جانا بھی اک عبادت ہے |
جہاں منسوب حق سے ہو ہستی |
واں تو مرنا بھی استقامت ہے |
ضبط ہے اس کو اپنی چاہت پر |
جس کو مطلوب رب کی چاہت ہے |
رب کا سایہ اسے مبارک ہو |
جس کے آگے ہر اک قیامت ہے |
کار سازی ہے دستِ قدرت کی |
اور دستِ دعا سلامت ہے |
معلومات