آسماں سے اتری ہے ننھی پری
ہاں خدا نے بخشی ہے ننھی پری
جی ہاں یہ مہ بھی حسیں تو ہے مگر
شان تو بس تیری ہے ننھی پری
تجھ کو پا کر تیرے دادا جی کے ساتھ
خوش تری دادی بھی ہے ننھی پری
دور بیٹھے نانا جی کے ساتھ ساتھ
خوش تری نانی بھی ہے ننھی پری
شامی و عاشی کا دامن مہکے ہے
کلیوں کی رانی ہے ننھی پری
ڈ اکٹر و میمونہ سے اور جی تری
چاچو سے بھی یاری ہے ننھی پری
ہاں صبا کو دیکھ کر تو ہنستی ہے
جی تو کتنی اچھی ہے ننھی پری
ہاں دعا ہے یہ شگفتہ حسن کی
پھولتی پھلتی رہے ننھی پری

0
358