| گر تجھے مجھ سے نفرتیں ہوں گی |
| پھر بھلا کیا وضاحتیں ہوں گی |
| تم سے ملنے کی حالتیں جاناں |
| میرے جینے کی صورتیں ہوں گی |
| تیری باتوں سے پھول نکلیں گے |
| تیرے ہونٹوں پہ نکہتیں ہوں گی |
| یہ ہمیں وقت ہی بتائے گا |
| کس کی کس سے نباہتیں ہوں گی |
| میں نے ان سب کو تیرے نام کیا |
| مجھ کو جتنی محبتیں ہوں گی |
معلومات