تمہیں مجھ ہی سے آخر کیوں گلہ ہے |
یہاں سب کو سبھی سے مسئلہ ہے |
تمہیں اپنا سمجھ لیں یا پرایا |
تعلق میں عجب اک مرحلہ ہے |
محبت میں ہوس کی بو نہ آئے |
اے دل دارو تمہیں یہ مشورہ ہے |
تری یادوں کو لکھنا پھر جلانا |
یہی دن رات کا اب مشغلہ ہے |
جہاں پہلے ملے تھے ہم وہیں پر |
محبت کا ہماری مقبرہ ہے |
نہیں پہنچا کوئی واں تک سخن ور |
غزل میں میر کا جو مرتبہ ہے |
معلومات