Circle Image

Faheem Abdullah Saleh

@F.saleh145

تمہیں مجھ ہی سے آخر کیوں گلہ ہے
یہاں سب کو سبھی سے مسئلہ ہے
تمہیں اپنا سمجھ لیں یا پرایا
تعلق میں عجب اک مرحلہ ہے
محبت میں ہوس کی بو نہ آئے
اے دل دارو تمہیں یہ مشورہ ہے

7
77
ہم تو ہیں اذیت میں آپ کا خدا جانے
دن گزر گئے ہنس کر رات کا خدا جانے
عاشقوں کی دنیا میں عشق کے لئے جاناں
دل کو دل سے مطلب ہے ذات کا خدا جانے
اب یقیں نہیں ہوتا دل نواز باتوں کا
آپ سچ ہیں بیشک ہیں بات کا خدا جانے

0
2