| ہاتھوں میں نہیں سروں میں ،مشعلیں لے کر نکلنے کا وقت ہے |
| موت ہے رکنا اُٹھو دوستو، یہ چلنے کا وقت ہے |
| سینچی جو کیاریاں اپنے لہو سے ، میں دیکھ رہا ہوں |
| پھیلی ہے بہار آنے کو ہے گُل کھلنے کا وقت ہے |
| بیڑیاں پاؤں کی تمھیں توڑنا ہوں گی آذادی کے لئے |
| بلند تکبیر ہوتی ہے، تقدیر بدلنے کا وقت ہے |
| بُلا رہے ہیں قافلے سے بچھڑنے والے کچھ لوگ افری |
| ہوا میں بسی خوشبو بتا رہی ہے ملنے کا وقت ہے |
معلومات