نظر نظر سے ملاتا،
کمال کا موسم
تمہارے قرب میں آیا
وصال کا موسم
ہوا میں گھل رہی خوشبو
تمہارے نام کی ہے
ہر رنگ میں چمک بس
اسی پیغام کی ہے
فضا میں گونجتی سرگم
ہے بس محبت کی
دل کے ہر راگ میں پیہم
صدائیں الفت کی
تمہارے لمس کی حدت،
بکھیرتی جادو
ہر ایک خواب میں ڈھلتی
سنوارتی جادو
یہ رات چاندنی مدہوش و بے قرار رہی
تمہارے ساتھ سے دھرکن بہت
سرشار رہی
بصد ہا شوق ستارے گواہ بنتے ہیں
ہمارے دل جو ہماری پناہ بنتے ہیں
سیدہ افشین ذیشان ✍️
سازِ زندگی

3