ہے آتی لبوں پر یہی اک دعا |
دکھا میرے مولا مدینہ دکھا |
میں دیکھوں حسیں روضہ کی جالیاں |
وہ مسجد نبی کی وہ نوری فضا |
میں دیکھوں رسالت کے دربار کو |
حضوری میں چاہوں صبا و مسا |
ترستے ہیں نوری فضائے حرم |
ہے محبوب جن کو حرم کی فضا |
وہ منظر ہوں داتا حزیں کا نصیب |
یہ رونق میں دیکھوں سدا اے خدا |
کٹھن ہے گزرتی حجر کی گھڑی |
اے مولا یہ بندہ ہے بے بس ہوا |
ندا میرے سینے سے ہر دم ہے یہ |
نبی جی، نبی جی، اے صلے علیٰ |
ملے خیر مجھ کو درِ جاناں سے |
کشادہ ہے دامن گدا نے کیا |
بلا لیں حبیبی مدینے مجھے |
ندا گر ہے محمود بردہ شہا |
معلومات