دنیا کے طلبگاروں، نیا سال مبارک |
عزت کے خریداروں ، نیا سال مبارک |
تم دین کو چھوڑے رہے دنیا کی طلب میں |
اے مفلسوں ، زر داروں، نیا سال مبارک |
آیا ہے نیا سال نئی رونقیں ہوگی |
اے عیش طلبگاروں ، نیا سال مبارک |
مر مٹتے ہو اے مسلموں! غیروں کی روش پر |
اے دین کے غداروں، نیا سال مبارک |
چھوڑے رہے اسلامی طرز شرم کے مارے |
مغرب کے اے متواروں ،نیا سال مبارک |
اے نورِ رضا لازمی کر دین کی تبلیغ |
کہہ سب ہی طرفداروں ، نیا سال مبارک |
1 رجب المرجب 1446ھ |
2 جنوری 2025 |
معلومات