| دریا کب سیلِِ آب چاہتے ہیں |
| منہ دکھانے کو آب چاہتے ہیں |
| نفرتوں کا بھی قتل عام کرو |
| لوگ ایسا جناب چاہتے ہیں |
| فاختہ مستقل بسیرا کرے |
| کب بھلا یہ عقاب چاہتے ہیں؟ |
| آنکھ میں مٹی ڈالنے والے |
| سوچ پر بھی حجاب چاہتے ہیں |
| سب اسے چاہتے ہیں امر علی |
| پر برائے ثواب چاہتے ہیں |
معلومات