کامل جہاں میں ہر جا فرمانِ مصطفیٰ ہے |
دارین میں سہارا دامانِ مصطفیٰ ہے |
ارفع کیا خدا نے ذکرِ حبیب رب کو |
عکسِ جمالِ ایزد ہر شانِ مصطفیٰ ہے |
درجے ہیں مصطفائی پوشیدہ ہر بشر سے |
پنہاں خرد کے دم سے عرفانِ مصطفیٰ ہے |
الطافِ ہیں نبی کے آلِ رسول ہمدم |
سبطین کی یہ جوڑی چشمانِ مصطفیٰ ہے |
رونق جہاں میں ساری ان کے ورود سے ہے |
جملہ نعیمِ جنت خوانِ مصطفیٰ ہے |
احساں ہیں وہ خدا کے مومن پہ ہر زماں میں |
آلِ نبی جہاں میں احسانِ مصطفیٰ ہے |
محمود یاد ان کی تریاقِ زندگی ہے |
کل سایہ حشر میں بھی دامانِ مصطفیٰ ہے |
معلومات