وائے قسمت، لٹ گئی میں، سر حُسیں کا لے گئے وہ |
اے خدائے لم یزل ہاں تیری قدرت میں گئے وہ |
وہ تھے ظالم وہ تھے قاتل وہ تو تھے ہی سب کمینے |
تُو خدا ہے، مصطفیٰ کا، تُو رہا خاموش کیونکر |
میں ذرا سی بے سبب سی، خاک رُو سی جان ہوں پر |
تُو خدائے لم یزل ہے، تیری حیدر آبرو ہے |
یا خدائے لم یزل، تھا کیوں بنایا کربلا کو |
کیوں نواسائے محمد کو بلایا کربلا کو |
کیوں دکھائی ظلم کی یہ داستانِ بے مثل ہے |
کیوں رسولِ ہاشمی کی آل کو روندا گیا ہے |
یا خدائے لم یزل، ایسی بھی آخر مصلحت کیا |
پیاسے بچوں کے لہو سے کربلا سیراب کی کیوں |
کیوں بنایا تھا حسیں کو، گر یہی انجام تھا تو |
ظلم ہی گر جیتنا ہے، کیوں اٹھائیں ہم علم کو |
معلومات