کیسے ہوائے شہرِ ستمگر کو سونپ دیں
بہتر ہے یہ چراغ کسی گھر کو سونپ دیں
چٹھی تو بھیج دیتے ہیں روزانہ آپ لوگ
ایسا کریں کے دل بھی کبوتر کو سونپ دیں
اب کے سمن، گلاب و ٹیولپ کی رائے ہے
خوشبو کا کام زلفِ معطر کو سونپ دیں
آئیں یہاں پہ وصل کی دوکان ڈال لیں
ہجرت کا کاروبار دسمبر کو سونپ دیں

5
133
شہر یار صاحب - یہ اچھی کوشش ہے- اسے مزید بہتر کر سکتے ہیں
ٹیولپ کے بجاے کسی اور پھول کا اردو نام لائیں - معنبر کا مطلب ہوا عنبر کی خوشبو والی تو آپ کسی ایک خاص خوشبو کا نام لینے کے بجاۓ اسے زلفِ معطر لکھ سکتے ہیں
اور یہ دسمبر کو سونپ دینے کا کیا مطلب ہوتا ہے- یہ تو کوئ اردو کی اصطلاح نہیں؟

شکریہ

0
اصطلاح بن گئی ناں آج، آپ بھی استعمال کریں، سب استعمال کریں.

0
معطر مجھے بھی اچھا لگا، شکریہ

0
نہیں سر یہ زیادتی ہے - ہم میں سے کوئ اس مقام پر نہیں ہے کہ ابھی اردو میں نئی اصطلاحیں ایجاد کریں
اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی آگے ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی۔