یاد آتی ہے جو کل کی زندگی |
آج لگتی ہے دو پل کی زندگی |
اب کسی آفت سے ڈر لگتا نہیں |
کس نے پائی ہے ازل کی زندگی |
بولنے سے فرق پڑتا ہے کہاں |
ہے بہت بہتر عمل کی زندگی |
سُن جو لوں برداشت بھی کر لیتا ہوں |
اِس طرح سے معتدل کی زندگی |
دل جو چاہے وہ سزا دینا مجھے |
تم سے ہم نے متصل کی زندگی |
شعر میں جب نام شاکر کا ملے |
ختم ہو جائے غزل کی زندگی |
معلومات