دیکھنا تجھ کو بھی اور خود سے بھی جدا رکھنا |
کیسے ممکن ہے روا تجھ کو پھر خدا رکھنا |
دیکھنا تجھ کو تو پھر رہنا وجد میں اکثر |
اپنی نظروں کے باغیچے میں پھر سجا رکھنا |
چاند سا کہنا تجھے اور دور سے تکتے رہنا |
دن کو سورج میں بھی پھر دل کو لگا رکھنا |
ہنسنا داغوں پہ اور خاروں سے لپٹتے رہنا |
خود ہی من جانا کبھی خود ہی پھر خفا رکھنا |
لکھتے جانا کبھی ہجے کبھی حرفوں میں تمہیں |
تیری چاہت کو حروفوں میں پھر بچا رکھنا |
معلومات