| یونہی کر کے اداس بھول گئے |
| اپنے وعدے کا پاس بھول گئے |
| بَس چلی تھی یہ ہم کو یاد رہا |
| کیا ہوا آس پاس بھول گئے |
| کب زمانے سے دور دور ہوئے |
| کب ہوئے محوِ یاس بھول گئے |
| آس ٹوٹی تو کچھ خبر نہ رہی |
| ہم تھے کس کس کی آس بھول گئے |
| تم نے بم پھوڑنا تو سیکھ لیا |
| ہائے پیاسوں کی پیاس بھول گئے |
| اب منور بنے گی کس سے مری |
| تم جو تھے دل کو راس بھول گئے |
معلومات