| ہم وطن سے ہی وفا کرتے ہیں |
| چاہیں تو جاں بھی دیا کرتے ہیں |
| جس مٹی میں ہوئی پیدائش ہے |
| اس کی خاطر ہی جیا کرتے ہیں |
| سب نچھاور کرینگے تن من دھن |
| ذات کو اپنی فنا کرتے ہیں |
| جب ضرورت رہیگی دوڑینگے |
| چاہ میں ایسے مٹا کرتے ہیں |
| سانس و دھڑکن میں سمایا پرچم |
| دل، بدن، روح فدا کرتے ہیں |
| نعرہ کثرت میں ہے وحدت اپنا |
| ہم سبھی ایک، کہا کرتے ہیں |
| نام ہو ملک کا روشن ناصؔر |
| ہاتھ پھیلائے دعا کرتے ہیں |
معلومات