بِل بِل پاکستان |
ہر بندہ پریشان |
روزانہ میٹر کی کی جاتی ہے زیارت |
یونٹ دیکھ کر ہوتی ہے حیرت |
جیسے ہی بجلی ہوتی ہے بند |
کلیجے میں پڑ جاتی ہے ٹھنڈ |
چھوٹے تھے تو اندھیرے سے لگتا تھا ڈر |
بڑے ہوئے تو بُرا لگتا ہے روشن گھر |
جونہی گھر آتا ہے بجلی کا بِل |
دَھک دَھک کرنے لگتا ہے دِل |
خوش قسمت تھے ہمارے ابا و اَجداد |
جن کے دور میں نہیں تھی بجلی ایجاد |
نااِہل حُکمرانوں کو دینی پڑتی ہے دَاد |
عوام کا چین سکون سب کر دِیا برباد |
معلومات