لگ سکا نا روگ اس کا
ہوں ارے خوش اب جئے خوش
جان کب تک بچتی اس سے
مان سب لارے لپے خوش
بات گر سچ لگتی ہو تب
نا نشہ کوئی کرے خوش
دور غم باقی کہاں اب
حد خوشی سے ہوں پرے خوش
مُشکلیں آتی رہیں گی
لوگ بس تھوڑے چُنے خوش
چل بہارِ باد ایسی
کب شجر سوکھے ہوۓ خوش
عشق سے بچ نکلا کاشف
تو رہے خوش اب پھرے خوش

0
41