خبر یہ ملی تھی جفا مسئلہ ہے
مگر دیکھتا ہوں انا مسئلہ ہے
میاں عشق تو ہے بلا کا ہے لیکن
وہ جس سے ہے اس کی رضا مسئلہ ہے
مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا لیکن
نمازیں ہوئی ہیں قضا مسئلہ ہے
تمہیں مل گیا ہے بنا مانگے ہی سب
تمہارے لیے تو دعا مسئلہ ہے
چراغوں کی کوئی شکایت نہ کرنا
ہوا آگ میں تھی ہوا مسئلہ ہے
نہ بے روزگاری نہ غربت نہ نشہ
ابھی عشق سب سے بڑا مسئلہ ہے
جدائی پہ دھڑکن کو سنبھال لیتا
مگر سانس کا اے خدا مسئلہ ہے
یہاں اور کوئی خرابی نہیں یار
تری دنیا میں بس وفا مسئلہ ہے

0
34