ہیں اسطرح سے مظھرِ ذاتِ خدا حسن |
زہرا کا نور عین دلِ مرتضی حسن |
عرش و زمیں پے نور ہےاُنکے ہی نور سے |
آخر ہیں کائنات کے جو پیشوا حسن |
ہےمل گئی نجات مجھے فرطِ غم سے آج |
حیدر ہیں بابِ علم تو مشکل کشاء حسن |
عرشِ بریں سے نور جلی کی کڑی ہیں یہ |
انوارِ پنجتن میں ہیں نورِ خدا حسن |
دین خدا میں عزمِ ولا کے قیام کو |
دیتے حدیبہ کی صلح سے بقا حسن |
نازاں ہیں اپنے حُسن پے یوسف بھی اسلئے |
سبطِ نبی کا صدقہ ہے شکرِ الہ حسن |
حُسنِ خدا کو دنیا میں کرنا تھا جو عیاں |
بنتِ نبی کو جب ہی خدا نے دیا حسن |
یکجا ہوئے ہیں سارے نبی دید کیلئے |
ہیں آئینہ صفاتِ شہِ انبیاء حسن |
صائب انہی کے دم سے یہ اوج و عروج ہے |
معراجِ مدح ہوتی نہیں ماسوا حسن۔ |
معلومات